Agreement to Sell of House in Urdu | Iqrar Nama with Soft File | اقرار نامہ فروخت مکان

 



{اقرار نامہ بیع بابت مکان }

یاسر گیلانی ولد ناسر گیلانی ساکن مکان نمبر4گلی نمبر12، چکلالہ سکیم IIIراولپنڈی ) فریق اول / بائع ) 
مقصود قریشی ولد آفتاب قریشی  ساکن شہاب ٹائون، اڈیالہ روڈ، راولپنڈی ( فریق دوئم /مشتری) 
1- فریق اول ایک عدد مکان نمبرCB-1214، محلہ لال دین ، ٹینچ بھاٹہ، اندر حدود کنٹونمنٹ بورڈ، راولپنڈی بحدود محدود ذیل ؛ مشرق: پلاٹ ملکیتی محمود عالم، مغرب: مکان ملکیتی حاجی اصغر علی ، شمال: مکان ملکیتی عاصم محمود ، جنوب: گلی عام کا بروئے بیع نامہ نمبر654 مورخہ 12-04-2013 مصدقہ سب رجسٹرار (کینٹ ) راولپنڈی و بروئے انتقال  نمبر1456مالک و قابض ہے ۔ 
2- فریق اول مذکورہ مکان کو فروخت کرنے جبکہ فریق دوئم مکان مذکورہ کو خریدنے پر رضامند ہے ۔ مکان مذکورہ کی کل قیمت فروخت مبلغ ستائیس لاکھ روپے(Rs. 27,00,000/-)مابین فریقین طے پائی ہے جس میں سے فریق دوئم نے آج مورخہ28-11-2018کو مبلغ سات لاکھ روپے(Rs. 7,00,000/-) بطور بیعانہ فریق اول کو ادا کر دئیے ہیں اور قبضہ مکان مذکورہ بالا فریق اول سے حاصل کر لیا ہے ۔ 
3- یہ کہ بقیہ رقم مبلغ بیس لاکھ روپے(Rs.20,00,000/-)فریق دوئم فریق اول کو مورخہ12-12-2018تک اد ا کرنے اور فریق اول مکان مذکورہ بالا فریق دوئم کے نام منتقل /رجسٹری کروانے کا پابند ہوگا۔ 
4- یہ کہ فریق اول اس بات کی یقین دہانی کرواتا ہے کہ مکان مذکورہ بالا ہر قسم کے سقم قانونی ، قرضہ، ہبہ، بیع، وصیت، گارنٹی اور دیگر تمام تنازعات سے پاک و صاف ہے۔ اس کے علاوہ کسی عدالت سے مکان مذکورہ کی بابت کوئی حکم امتناعی(Stay Order) جاری نہ ہوا ہے ۔ مکان مذکورہ کی بابت کسی بھی سقم قانونی ہونے کی صورت میں فریق دوئم کو پہنچنے والے تمام نقصان کی تلافی کی ذمہ داری فریق اول پر عائد ہوگی۔ 
5- یہ کہ اگر بوقت وصولی بقایا رقم ، مقررہ تاریخ پر فریق اول مکان مذکورہ بالا فریق دوئم کے نام منتقل کروانے میں ناکام رہا یا ٹال مٹول سے کام لیتا ہے تو فریق دوئم کو حق حاصل ہوگا کہ وہ بذریعہ عدالت مکان مذکورہ بالا اپنے نام منتقل کروائے جس پر ہونے والے تمام اخراجات کی ادائیگی فریق اول کے ذمہ ہوگی۔ اگرفریق دوئم مقررہ تاریخ تک بقیہ رقم مبلغ بیس لاکھ روپے(Rs. 20,00,000/-) فریق اول کو ادا کرنے میں ناکام رہا یا ٹال مٹول سے کام لیتا ہے تو فریق اول فریق دوئم کے خلاف قانونی کاروائی کر کے رقم وصول کرنے کا حقدار ہوگا اور اس صورت میں قانونی کاروائی پر ہونے والے اخراجات بھی فریق دوئم کے ذمہ ہوں گے ۔  
لہذا اقرار نامہ ہذا بقائمی ہوش و حواس خمسہ برضا و رغبت بلا جبرو اکراہ غیرے روبروگواہان حاشیہ تحریر کرادیا ہے تاکہ سند رہے اور بوقت ضرورت کام آوے۔ المرقوم28-11-2018

فریق اول (بائع) فریق دوئم (مشتری) 
یاسر گیلانی ولد ناسر گیلانی مقصود قریشی ولد آفتاب قریشی  
شناختی کارڈ نمبر شناختی کارڈ نمبر


گواہ نمبر1۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گواہ نمبر  2۔۔۔۔۔۔۔۔۔



Click For Download Inpage File


























Comments