Rent Agreement form in urdu 2022| How to Create Karaya nama with Soft File | کرایہ داری مکان،دوکان


 {اقرار نامہ کرایہ داری مکان }

ناصر اقبال ولد محمد اقبال ساکن رتہ امرال، دیہاتی، لاہور (فریق اول کرایہ دار)
میر زمان ولد محمد زمان ساکن مکان نمبر1، گلی نمبر4، محلہ شاہ چن چراغ، لاہور (فریق دوئم مالک مکان) 
یہ کہ فریق اول نے فریق دوئم سے اس کا ملکیتی مکان نمبر554، گلی صادق والی، ٹینچ بھاٹہ، لاہور  ماہوار کرایہ پر درج ذیل شرائط کے تحت حاصل کیا ہے۔ 
میعاد معاہدہ عرصہ ایک سال از مور04-01-2022تا03-01-2023
٭ یہ کہ مذکورہ مکان کا ماہانہ کرایہ مبلغ6,500/-(چھ ہزار پانچ سور وپے ) ماہوار مقرر ہوا ہے۔ 
٭ یہ کہ فریق اول نے مذکورہ بالا مکان کی بابت سیکورٹی کی مد میں رقم مبلغ6,500/-(چھ ہزار پانچ سور وپے ) قابل واپسی فریق دوئم کو اد اکرد ی ہے جو بوقت خالی کرنے مکان بعد از منہائی جملہ واجبات(بجلی ، پانی ، گیس بل و دیگر توڑ پھوڑ وغیرہ) فریق دوئم فریق اول کو واپس کرنے کا پابند ہوگا۔ 
٭ یہ کہ مکان مذکورہ بالا آباد رہے یا غیر آباد فریق اول باقاعدگی سے ماہانہ کرایہ ہر ماہ کی 10تاریخ تک ایڈوانس فریق دوئم مذکور کو نقد ادا کیا کرے گا۔ 
٭ یہ کہ فریق اول مکان مذکورہ بالا کو جزوا ً یا کلاً کسی دیگر شخص یا ادارے کو با کرایہ یا بلا کرایہ منتقل کرنے کا ہرگز مجاز نہ ہوگا۔ 
٭ یہ کہ فریق اول مکان مذکورہ بالا کو کسی ایسی نوعیت سے استعمال نہ کرے گا جس سے اس کی شکل و صورت میں کمی آئے یا عمارت کو کوئی نقصان پہنچے۔ 
٭ یہ کہ میعاد معاہدہ کے اختتام پر اقرار نامہ ہذا کی تجدید دونوں فریقین کی باہمی رضامندی سے کی جاسکتی ہے۔ 
٭ یہ کہ فریق اول مکان مذکورہ بالا میں کوئی غیر قانونی کام ہرگز نہ کرے گا۔ 
٭ یہ کہ فریق اول جب بھی مکان مذکورہ خالی کرے گا تو واجبات ہر قسم کی ادائیگی کا ذمہ دار ہوگا۔ نیز مکان مذکورہ کا قبضہ حوالہ فریق  دوئم کرنے کا پابند ہوگا۔ کسی دیگر شخص کو مکان مذکورہ کا قبضہ دینے کا ہرگز مجا ز نہ ہوگا۔ 
٭ یہ کہ فریق اول مکان مذکورہ میں کسی قسم کی تعمیراتی تبدیلی فریق دوئم کی رضامندی کے بغیر نہ کرے گا۔ 
٭ یہ کہ دوران کرایہ داری بجلی ، پانی  اور گیس کے بل ہائے باقاعدگی سے ہر ماہ ادا کرنے کا پابند ہوگا اور جمع شدہ بل ہائے کی رسیدات فریق دوئم کے حوالے کرنے کا پابند ہوگا۔ 
٭ یہ کہ دوران کرایہ داری ، اگر فریق دوئم مکان مذکورہ خالی کروانا چاہے تو وہ فریق اول کو ایک ماہ کا پیشگی تحریر ی نوٹس دینے کا پابند ہوگا نوٹس ملنے پر فریق اول مکان مذکورہ خالی کرنے کا پابند ہوگا اور کوئی حکم امتناعی وغیرہ کسی عدالت سے حاصل نہ کرے گا۔ اسی طرح اگر فریق اول مکان مذکورہ خالی کرنا چاہے تو وہ فریق دوئم کو ایک ماہ کا پیشگی تحریر ی نوٹس دینے کا پابند ہوگا۔ 
٭ مندرجہ بالا شرائط کا فریقین بہر صورت پابند رہیں گے نیز معاہدہ ہذا کے ہر دو فریقین  کے وارثان باز گشتگان ، قائمقامان  بھی پابند و ذمہ دار ہوں گے۔ 
لہذا اقرار نامہ ہذا فریقین نے باہمی رضامندی و بقائمی ہو ش وحواس خمسہ و بلا  جبرو کراہ  دیگرے و بلا ترغیب و ترہیب دیگرے  و برضا و رغبت خود سنداً لکھ دیا ہے اور ہر دو فریقین  نے اقرار نامہ ہذا بغو ر پڑھ ، سن و سمجھ کر قبولیت کے ثبوت میں اپنے اپنے دستخط روبروگواہان  ذیل ثبت کیے ہیں۔ المرقوم05-01-2022


فریق اول (کرایہ دار) ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فریق دوئم (مالک مکان) ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ناصر اقبال ولد محمد اقبال میر زمان ولد محمد زمان
شناختی کارڈ نمبر37405-12121212-1 شناختی کارڈ نمبر37405-12121212-1


گواہ نمبر1۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گواہ نمبر2۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Download Inpage File Format



Comments