Affidavit (bian-e-Halfi) about Innocence of Accused format in Urdu with Soft File | بے گناہی درخواست
{بابت بے گناہی ملزم محمد ظہیر}
منکہ مسمی محمد علی ولد محمد دین ساکن محلہ رام گڑھ گلی نمبر 1مکان نمبر 37 کا رہائشی ہوں اور درج ذیل حلفاً بیانی ہوں
-1 یہ کہ من مظہرلاہور پرنٹرز"مال روڈ لاہور میں بطور گرافک ڈیزائنر ملازم ہوں۔
-2 یہ کہ من علی حسین ولدمحمد اشفاق شناختی کارڈ نمبر0000-0000000-0 ساکن محلہ غازی آباد لاہور کو ذاتی طور پر جانتا ہوں۔علی حسین "الفلاح پرنٹنگ پریس " جوہماری دکان "لاہور پرنٹرز"کے بالکل ملحقہ ہے میں بطور کیشئیر ملازم ہے۔ مورخہ04-05-2021کو حسب معمول علی حسین اپنی دکان صبح آیا اور رات تقریباً2.00بجے تک رہا۔
-3 یہ کہ علی حسین ولد اشفاق احمد کے خلاف درج شدہ مقدمہ نمبر313/18 مورخہ04-05-2021بجرم324, 148/149 ت پ تھانہ صدر بیرونی لاہور جھوٹا، من گھڑت اور بے بنیاد ہے جس کا حقیقت سے کوئی تعلق واسطہ نہ ہے۔ FIRمیں لگائے گئے الزامات سراسر جھوٹے ہیں کیونکہ بوقت وقوعہ 02:15 بجے دن علی حسین اپنی دکان پر ہی کام کر رہا تھا۔
-4 یہ کہ مقدمہ مذکورہ بالا کے مبنی بر جھوٹ ہونے اور ملزم علی حسین کی بے گناہی کی کی بابت من محلف ہر قسم کی تسلی دینے کو تیار ہے۔
مندرجہ بالا بیا ن میر ے علم و یقین کے مطابق بالکل درست ہے اور کوئی بھی امر پوشیدہ نہ رکھا گیا ہے المرقوم19-06-2021
المحلف
محمد علی ولد محمد دین
شناختی کارڈ نمبر 00000-0000000-0
Comments
Post a Comment